0

21 آوارہ کتوں کی موت نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

  • February 17, 2024

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے 21 آوارہ کتوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں اسلحہ اور جانوروں پر ظلم کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

افسوسناک واقعہ محبوب نگر ضلع کے پوناکل گاؤں میں پیش آیا جو نیشنل ہائی وے سے تقریباً 2 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں متعدد آوارہ کتے زخمی بھی ہوئے۔ متعلقہ محکمے نے ہلاک ہونے والے کتوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا۔

سب انسپکٹر پولیس سرینواس کے مطابق آوارہ کتوں کو پہلے زہر دیا گیا اور پھر قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔

گاؤں میں سی سی ٹی وی نہ ہونے کے باعث پولیس کو ملزم کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دو کتوں کی موت بغیر گولی لگنے کے باعث ہوئی جس سے شبہ ہوتا ہے کہ ان کو پہلے زہر دیا گیا تھا۔

Comments


#آوارہ #کتوں #کی #موت #نے #پولیس #کو #چکرا #کر #رکھ #دیا