0

22 سالہ لڑکی کا بے دردی سے قتل ، مقدمہ درج

راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا ، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کے علاقے ڈھوک نجو میں رہائش پذیر لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ پیر ودھائی کے علاقے کی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔

راولپنڈی میں22سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ پیرودہائی میں مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں تنویر، نور اور خاتون ماہم کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مقتولہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورپر کام کرتی اورکرائے پررہائش پذیرتھی، مقتولہ 5 مارچ کو گھر سے واپس راولپنڈی آئی، جس کا نمبر مسلسل بند تھا، فون کال پراطلاع ملی مقتولہ کی لاش ہولی فیملی اسپتال میں موجودہے، مقتولہ کی گردن پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

Comments


#سالہ #لڑکی #کا #بے #دردی #سے #قتل #مقدمہ #درج