0

9 اضلاع میں تقریباً 500 اسکولی بچے بیمار، سرکاری دوا نے بگاڑی طبیعت!

  • February 10, 2024

اس درمیان کیمور ضلع کے درگاوتی رام گڑھ اور نواؤں سمیت چین پور کے سربٹ گاؤں کے مختلف اسکولوں میں دوا کھانے سے کئی بچے بیہوش ہو گئے۔ کئی بچوں کو الٹیاں بھی ہوئیں۔ بیمار پڑنے والے بچوں کو مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد رام گڑھ ریفرل اسپتال، چین پور پی ایچ سی اور نواؤں اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب سوال کیا گیا تو کیمور سول سرجن مینا کماری نے کوئی بھی تعداد بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ ’بی پی ایم‘ سے جانکاری لے سکتے ہیں۔

#اضلاع #میں #تقریبا #اسکولی #بچے #بیمار #سرکاری #دوا #نے #بگاڑی #طبیعت