0

NA 241 karachi candidates-elections-2024-pakistan

کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 582 امیدوار میدان میں ہیں ، سب سے زیادہ امیدوار ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے ہیں

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما فاروق ستار کراچی کے حلقے 241 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ماضی میں اس حلقے کو 247 سے جانا جاتا تھا، اور صدر عارف علوی اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے۔

کراچی کے اس حلقے میں کاٹنے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہےکیونکہ یہاں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ ہیں۔

این اے 241 کے امیدواروں کی فہرست

فاروق ستار کی پارٹی سے وابستگی دہائیوں پرانی ہے، وہ اے پی ایم ایس او (آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن) کے ابتدائی ارکان میں سے ایک تھے، جو 1978 میں بنائی گئی تھی۔

فاروق ستار نے عملی سیاست کا آغاز بطور میئر کراچی سے کیا تھا ، اس کے بعد وہ متعدد پار ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

2018 میں ایم کیو ایم کے دھڑوں میں تقسیم ہونے کے بعد فاروق ستار نے این اے 245 سے الیکشن لڑا لیکن وہ پی ٹی آئی کے مرحوم عامر لیاقت حسین سے ہار گئے تھے تاہم اس سال ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان سے ہیں۔۔

خرم شیر زمان سال 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے تھے لیکن اس سال انہیں این اے کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے 2018 میں پی ایس 110 ضلع کراچی جنوبی فور سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے خلاف الیکشن جیتا تھا۔

یہ حلقہ کراچی کے ضلع کراچی جنوبی علاقوں آرام باغ، سول لائن، کلفٹن، ڈیفنس، گذری، میٹھادر، کھارادر، نانک واڑہ، رنچھوڑ لائن کے کچھ حصے، برنس روڈ، صدر اور سرائے کوارٹر پر مشتمل ہے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 462512 ہے،جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 243868 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 218644 ہے

Comments


#karachi #candidateselections2024pakistan